دیوبند

راشٹریہ لوک دل کے عہدیداران کو وزیر اعلیٰ سے نہیں ملنے دیا گیا

دیوبند، 8؍ اگست (رضوان سلمانی) سہارنپور میں وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی آمد پر راشٹریہ لوک دل کے کارکنان ، کسانوں کے مسائل اور گنے کی ادائیگی کو لے کر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر نے کے لئے پہنچے لیکن انتظامیہ نے راشٹریہ لوک دل کے کارکنان کو وزیر اعلیٰ اترپردیش سے ملاقات کرنے نہیں دی۔ جس کے بعد راشٹریہ لوک دل کے کارکنان نے وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ آج دوپہر سہارنپور پہنچے جہاں پر انہوں نے کووڈ 19کو لے کر افسران کے ساتھ میٹنگ کی، وہیں وزیر اعلیٰ نے سرکٹ ہائوس پہنچے۔ سرکٹ ہائوس گیٹ کے باہر راشٹریہ لوک دل کے عہدیداران اور کارکنان نے کسانوں کے مسائل اور گنے کی ادائیگی کو لے کر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنا چاہی لیکن پولیس انتظامیہ نے راشٹریہ لوک دل کے کارکنان کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہیں کرنے دی۔ جس کے بعد کارکنان نے وزیر اعلیٰ کو واپس جائو کے نعرے لگائے ۔

واضح ہو کہ وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ آج دوپہر سہارنپور کے دورے پر آئے جس میں انہوں نے ضلع اسپتال کا معائنہ کیا ۔ اس دوران راشٹریہ لوک دل کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اس وقت دورے پر ہیں ۔ راشٹریہ لوک دل ہمیشہ کسانوں کے مفاد کی بات کرتی ہے اور انہیں کے مسائل کو لے کر وہ وزیر اعلیٰ اترپردیش سے ملاقات کرنا چاہتی تھی مگر انہیں پولیس انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہیں کر نے دی گئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close