دیوبند

اترپردیش کے عوام اس وقت خوف و دہشت کے ماحو ل میں زندگی گزارنے کو مجبور : پرویندر سنگھ

دیوبند، 30؍ جولائی (رضوان سلمانی) محلہ سینی سرائے میں سماجوادی پارٹی پسماندہ سیل کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ کے دوران یوپی میں پھیلی بدعنوانی اور غنڈہ گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوگی حکومت پر سخت طنز کیا۔ اس دوران پسماندہ سیل کے ضلع صدر رام کشن سینی ایڈوکیٹ نے کہاکہ اترپردیش کے عوام اس وقت خوف و دہشت کے ماحو ل میں زندگی گزارنے کو مجبور ہیں، انہوں نے کہاکہ کانپور جیسا صنعتی شہر میں جرائم پیشہ افراد بلاخوف سڑکوں پر گھوم رہے اور سنگین وارداتوں کو بلا خوف انجام دے رہے ہیں،پورے صوبہ کایہی حال ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت جرائم پیشہ افراد کے سامنے پست نظر آرہی ہے ،حکومت کی ناکامی کے سبب غنڈہ بدمعاشوں کے ذہنوں سے پولیس کا خوف بھی ختم ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ یوگی حکومت کی پولیس صرف کمزور اور بے سہارا و غریبوں کو ڈرا دھمکا سکتی ہے، صوبہ میں ہر روز بڑی سے بڑی وارداتیں ہورہی ہیں لیکن حکومت خواب غفلت اور انتخابی منصوبوں میں سرگرم ہے۔

اس موقع پر گناّ سمیتی کے سابق چیئر مین چودھری پرویندر سنگھ نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دعوؤں اور وعدوں کے باوجود اس حکومت کے ترقیاتی کاموں کے دعوے پوری طرح بے بنیاد ہیں،انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت ہرسطح پر ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ صوبہ میں بدعوانی،غنڈہ گردی اپنے عروج پر ہے، عوام حکومت سے عاجز آچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف لڑر ہی ہے لیکن بی جے پی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ورچول ریلیاں کررہی ہیں۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کے کارکنان سے اپیل کی ہے وہ 2022ء کے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہوجائیں کیونکہ عوام سماجوادی پارٹی کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے گھر گھر جاکر سماجوادی پارٹی اور اکھلیش یادوں کی پالیسیوں کو پہنچانے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران ضلع سکریٹری انل سینی، شمشاد چودھری،امت سلیم پور،سندیپ سینی،نریش سینی،سونو سینی،شاداب، سریندر پال اوروکاس سینی وغیرہ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close