دیوبند

دیوبند میں نمونے لینے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے : مذہبی رہنماؤں ، نامور شہریوں اور عوامی نمائندوں کی مدد لی جائے : کمشنر سنجے کمار

دیوبند، 30؍ جولائی (رضوان سلمانی) دیوبند علاقہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے کمشنر سنجے کمار نے سخت ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ دیوبند میں نمونے لینے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے، انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے مذہبی رہنماؤں ، نامور شہریوں اور عوامی نمائندوں کی مدد لی جانی چاہئے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ دیوبند کے ڈاکٹر ڈی کے جین کے اسپتال میں پچھلے 15 دنوں میں زیر علاج لوگوں کی شناخت کریں اور ان کے کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرائیں۔ منڈل کمشنرسنجے کمار نے اپنی رہائش گاہ پر کووڈ 19؍ کے معاملوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیا۔

انہوں نے دیوبند میں کورونا متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ دیوبند میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے سخت مہم چلائیں اور ڈور ٹو ڈور ٹیسٹنگ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تفتیشی کام میں کوئی پریشانی ہو تو مقامی مذہبی رہنماؤں اور عوامی نمائندوں کی مدد لی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو بھی لوگوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں کوارنٹائن مریضوں کی بھی نگرانی کی جانی چاہئے اور ایسے مریضوں کی روزانہ کی معلومات جمع کی جانی چاہئے۔اس دوران محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ دیوبند کے ڈاکٹر ڈی کے جین اسپتال سے علاج کرانے والے زیادہ تر مریض کورونا مثبت آئے ہیں۔ اس پر کمشنر نے ہدایت کی کہ جن لوگوں کا علاج 15 ؍ دن کے اندر اس اسپتال میں کرایا گیا ہے ، وہ اپنی کووڈ 19؍ کی جانچ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو ہسپتال کے لئے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ بھیڑ بھاڑ والے سرکاری دفاتر میں روزانہ چیکنگ کی جانی چاہئے، اس کے لوگ دیگر سرکاری دفاتر سے بھی نمونے لئے جائیں۔ا س دوران ڈی ایم اکھلیش سنگھ ،ایس ایس پی ڈاکٹر ا یس چناپا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (صحت) ڈاکٹر سینت کمار ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بی ایس سوڈھی سمیت دیگر افسران موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close