دیوبند

دیوبند، مریضوں کی دیکھ بھالی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی : ضلع مجسٹریٹ

دیوبند، 29؍ جولائی (رضوان سلمانی) ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے کہا ہے کہ کسی بھی سطح پر کرونا سے متأثر مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کووڈ 19کو قابو کرنے کے لئے سرویلانس ٹیمیں اپنے سروے میں تیزی لائیں، ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کلکٹریٹ میں واقع میٹنگ ہال میں کووڈ 19کے سلسلے میں افسران سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہو ںنے کہا کہ کووڈ کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں پر سختی کی جائے ، ماسک نہ پہننے والوں پر چالان اور جرمانہ کی کارروائی لگاتار جاری رکھی جائے۔

انہو ں نے کہا کہ ڈپٹی سی ایم او کو بھی الگ الگ ذمہ داری سونپی جائے اور کام کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاٹا فیڈنگ میں بھی تیزی لائی جائے ۔ انہو ںنے کہا کہ کوئی بھی مریض اسپتالوں کے ہولڈنگ ایریئے میں نہ رہیں اور اسے علاج فوراً مہیا کرایا جائے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے سی ایم او کو احکامات دیئے کہ ڈور ٹو ڈور سروے کائونٹیکٹ ٹریسنگ ، مشتبہ پائے جانے والے لوگوں کا ریپڈ اینٹی زن ٹیسٹ ، ایمبولینس کا نظام سمیت سبھی اسپتالوں میں ڈاکٹروںکے ذریعہ رائونڈ لئے جائیں ، ہوم آئی سولیشن کے نظام پر نظر رکھی جائے ، پنچایت افسران کو ہدایت دی کہ وہ پنچایتوں میں کووڈ 19اور موسمی امراض کی گائوں کے باشندوں کو معلومات حاصل کرائیں ۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کراتے ہوئے پردھانوں کی میٹنگ بلاکر انہیں کووڈ 19اور موسمی امراض کے تئیں بیدار کریں ۔ سرویلانس ٹیموں کو بھی انہوں نے ہدایت دی کہ وہ مؤثر طریقے سے میڈیکل اسکریننگ کا کام کرائیں ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ لاپرواہی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کوئی ملازم لاپرواہی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پرسی ایم او ڈاکٹر بی ایس سوڈھی، اے ڈی ایم ای ایس بی سنگھ، اے ڈی ایم ایف ونود کمار ، اے ڈی ایم پردیپ کمار، شہر مجسٹریٹ سریش کمار سونی ، ایس ڈی ایم صدر انل کما رسنگھ، ضلع پنچایت راج آفیسر راجیندر پرشاد وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close