دیوبند

دیوبند : کالونی میں صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے

دیوبند، 29؍ جولائی (رضوان سلمانی) دیوبند کی ویدھ وہارکالونی کے باشندوں نے مقامی ایم ایل اے کنوربرجیش سنگھ کو ایک میمورنڈم دے کر اپنے مسائل سے آگاہ کرایا۔ کالونی کے باشندوں نے صاف ستھرے پانی کی سپلائی، سڑکوں کی درستگی اور اسٹریٹ لائٹ کانظام درست کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق دیوبند کی ویدھ وہار کالونی کے مختلف مسائل سے متعلق مقامی ایم ایل اے کو ایک میمورنڈم دے کر آگاہی دی گئی۔

میمورنڈم دینے والوں نے کہا کہ کالونی کے قریب واقع مہاراناپرتاب چوک پر میونسپل بورڈ کی جانب سے ایک سال قبل پانی کی بہترسپلائی کے لئے ایک سمرسبل لگوایاتھا، لیکن اس کے باوجود پوری کالونی میں ابھی تک پانی کی سپلائی کا بہترنظام قائم نہیں ہوپایا۔ اس کے علاوہ کالونی کی تمام سڑکیں خستہ حال ہیں اور اسٹریٹ لائٹ خراب ہونے کی وجہ سے رات کے وقت اندھیرا چھایارہتا ہے جس کے سبب یہاں کئی حادثات رونماہوچکے ہیں۔

کالونی کے باشندوں کے مسائل کو سن کر مقامی ایم ایل اے نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مذکورہ تمام مسائل کاحل جلدازجلد کرانے کی کوشش کریں گے۔ میمورنڈم دینے والوں میں رام کمارمتل، دیپک گرگ، ارون کمار، مونکاشرما، انکت متل، رام کمار، شبھم کمار، نکھل اور کالونی کے دیگر باشندے موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close