دیوبند

دیوبند: گزشتہ تین روز سے ہورہی بارش کے سبب ایک مرتبہ پھر سردی میں اضافہ

دیوبند، 8؍ جنوری (رضوان سلمانی) گزشتہ تین روز سے رک رک کر ہورہی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہونے سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ، وہیں یہ بارش فصلوں کے لئے فائدہ مند ہونے سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ اتنا ہی نہیں لگاتار ہورہی بارش نے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور سڑکو ںپر گندگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ پیر سے شروع ہوئی بارش آج بھی دن بھر جاری رہی ، عالم یہ رہا کہ آسمان میں کالے بادل چھاجانے سے دن میں بھی رات جیسا نظارہ دیکھنے کو ملا ، بارش کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہونے سے لوگ اپنے گھروں میں دبکے رہے۔ بازار میں رونق غائب ہے اور دوکاندار ہاتھ پر ہاتھ رکھے گراہکوں کا انتظار کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12ڈگری سیلسیس رہا او رکم سے کم 6سیلسیس ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بارش سے پالے کا قہر ختم ہوجائے گا ۔ فصلوں کے لئے یہ بارش بڑی فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ دوسری جانب سردی کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ آلوک کمار پا نڈے نے 9جنوری کو اسکول کالج بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ ادھر دیوبند چندینا روڈ ، انبہٹہ شیخاں روڈ سمیت دیوبند سے جوڑنے والوں کی حالت بدسے بدتر ہے ، سڑکو ں پر کیچڑ جمع ہونے سے لوگوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close