دیوبند

دیوبند : میکے میں آئی شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت

دیوبند، 28؍ جولائی (رضوان سلمانی) میکے میں آئی شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالات میں موت ہوگی ہے، اہل خانہ نے آناً فاناً میں اس کی آخری رسومات ادا کردی،شوہر کوبیوی کی موت کی خبر ملی تو وہ پولیس کے پاس پہنچ گیا، اطلا ع ملنے پر حرکت میں آئی پولیس نے شمشان گھاٹ پہنچ کر خاتون کی نیم جلی لاش کے باقیات کو قبضہ میں لیتے ہوئے خاتون کے والد کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔

پیرکے روز علاقہ کے موضع گھیانہ کی باشندہ پوجا سینی کی اچانک موت ہوگئی، اہل خانہ نے کسی کو اطلاع دیئے بغیر آناً فاناً اس کی آخری رسومات ادا کردی،پوجا کی موت کی اطلاع جیسے ہی ناگل کے باشندہ اس کے شوہر راہل کو ملی تو وہ اپنے والدین کے ساتھ سیدھے دیوبند کوتوالی پہنچ گیا اور پولیس کو پورے معاملہ کی اطلاع دی۔ راہل کے مطابق تقریباً تین سال قبل اس نے پوجا کے ساتھ لو میرج کی تھی، اس کے بعد دہ دونوںدہلی چلے گئے تھے، پوجا نرسنگ کا کورس کرنے کے بعد میکس ہسپتال میں کام کرنے لگی اور وہ بھی نوکری کرنے لگا، بتایاکہ 24؍ جولائی کو اس کی اہلیہ گاؤں گھیانہ میں واقع اپنے میکے میں آئی تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے پولیس فوراً شمشان گھاٹ پہنچی اور خاتون کی جلی ہوئی لاش کے باقیات اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے متوفی خاتون کے والد کو حراست میں لیکر کوتوالی لے آئی۔ خاتون کے والد کاکہناہے کہ پوجا کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد اس کی موت ہوگئی اورگاؤں کے معزز لوگوں کی موجودگی میں اس کی آخری رسومات اداکی گئی۔وہیں پولیس نے شوہر راہل سے بھی گھنٹوں پوچھ گچھ کی۔ کاگزار کوتوالی انچارج سنجے سنگھ نے بتایاکہ پورے معاملہ کی سنجیدگی کے ساتھ جانچ چل رہی ہے، ابھی تک پتہ چلاہے کہ پوجا اور راہل دونوں ایک ہی گاؤںکے رہنے والے ہیں، دونوں نے میرٹھ میں پڑھائی کے دوران شادی کرلی تھی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close