دیوبند کے باشندہ اور سماجی کارکن سماجی کارکن محمد صائم صدیقی پانچ دن سے لاپتہ

دیوبند، 14؍ فروری (رضوان سلمانی) دیوبند کے محلہ محل کے باشندہ اور سماجی کارکن محمدصائم صدیقی گزشتہ پانچ روز سے مشتبہ حالات میںغائب ہے، کافی تلاش کے بعد جب صائم کی کوئی خیر خبر نہیں مل سکی تو اہل خانہ نے دیوبند کوتوالی میں گمشدگی درج کراتے ہوئے اسے برآمد کرنے کی مانگ کی ہے۔
صائم صدیقی کے بھائی محمد کاظم نے کوتوالی دیوبند میں دی گئی گمشدگی کی تحریر میں بتایا ان کا بھائی محمد صائم صدیقی(48) ولد عبدالمعبود ساکن محلہ محل بڑضیاء الحق دیوبند گزشتہ 8؍ فروری کی رات نو بجے گھر سے کہیں گیا تھا لیکن آج تک گھر واپس نہیں آیا، کافی تلاش کرنے کے بعد بھی جب اس کا کوئی سراغ نہیں لگ پارہاہے، اس کا موبائل بھی بند ہے۔
اہل خانہ کی جانب سے کوتوالی میں گمشدگی درج کراتے ہوئے صائم صدیقی کو بحفاظت برآمدکرنے کی مانگ کی ہے۔محمد کاظم کا کہناہے کہ گھر کے سب لوگ بیوی بچے بے حد پریشان ہیں،انہوںنے کہاکہ اگر ان کا بھائی کے بارے میں کسی کو بھی کوئی علم ہو تو فون نمبر 8433436732پر اطلاع کریں۔