دیوبند کےقریبی گاؤں ہاشم پورہ کے باشندوں نےپردھان پرقبرستان کی زمین قبضانے کا الزام عائد کیا

دیوبند، 3؍ اکتوبر (رضوان سلمانی) دیوبند کے قریبی گاؤں ہاشم پورہ کے باشندوں نے دیوبند ایس ڈی ایم کو ایک شکایتی تحریک دیکر ہاشم پورہ کے قبرستان کے زمین سے ناجائز قبضہ ختم کرانے اور زمین کو خورد برد کئے جانے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق پیر کے روز ہاشم پورہ گاؤں کے باشندہ بڑی تعداد میں جمع ہوکر ایس ڈی ایم کے دفتر پر پہنچے اور انہوں نے وہاں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کو ایک میمورنڈم دیا ۔
دئیے گئے میمورنڈم میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہاشم پورے کا پردھان گاؤں کے قبرستان کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنا چاہتا ہے اور موجودہ قبرستان کی بیش قیمت زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔گاؤ ں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ کے پورٹل پر بھی اس کی شکایت کی تھی کہ اور موقع پر پیمائش کرکے سمجھوتہ کرادیا تھا ۔
گاؤں کے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اب گاؤں کا پردھان سازش کرکے کچھ زمین مافیاؤں کے ساتھ ساز باز کرکے مذکورہ قبرستان کو گرام سماج کی زمین پر منتقل کراکر موجودہ قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔تحریر میں کہا گی ہے کہ قبرستان کی زمین نہایت بیش قیمت ہے ۔
ہاشم پورہ کے درجنوں لوگوں کے ہجوم نے ایس ڈی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی حیثیت کو تبدیل نہ کیا جائے اور سازش کرنے والے پردھان کے خلاف کارروائی کی جائے۔میمورنڈم دینے والوں میں محمد عثمان،محمد سلمان،مسرد،شاہرخ،عبد الصمد،محبوب،اسلام اور نور حسن وغیرہ موجود رہے ۔