دیوبند

دیوبند میں پہلی مرتبہ اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں سی بی ایس ای فٹ بال چمپئن شپ کاانعقاد

دیوبند، 28؍ نومبر (رضوان سلمانی) معروف عصری تعلیمی ادارہ اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں منعقد ہونے والی نارتھ زون انڈر 19 سی بی ایس ای فٹ بال چمپئن شپ کا اناؤنسمینٹ اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی اورکو چیئرمین احمد صدیقی ،میٹرنگ اینڈ مانیٹرنگ ہیڈ ملک معظم نے مشترکہ طور پر کیا۔یہ فٹ بال چمپئن شپ 9 ؍دسمبر سے 12 دسمبر 2022 تک گلوبل نالج پارک میں واقع اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے احاطے میں منعقد کی جائے گی جس میں نارتھ زون کی 200 سے زائد ٹیمیں شرکت کریں گی۔جس کی تیاریاں شروع کردی گئی اور رجسٹریشن کا عمل پر شروع ہوگیاہے۔

اس سلسلہ میں سعد صدیقی نے بتایا اسکول کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے وقتاً فوقتاً اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ دیوبند میں پہلی بار سی بی ایس ای کلسٹر شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 200 سے زیادہ اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جس سے مستقبل میں دیوبند کے اسپورٹس ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا مزید موقع ملے گا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل بحر الاسلام، فٹ بال کوچ محمد اکرم (انٹرنیشنل پلیئر)، پی ٹی آئی پرویش کمار اور محمد نعیم سمیت تمام عملہ موجودرہا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button