دیوبند

دیوبند میں ووٹروں کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کا کام شروع ، ایس ڈی ایم نے آغاز کیا

دیوبند، 2؍ اگست (رضوان سلمانی) الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ووٹر لسٹوں میں شامل ووٹروں کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کا کام شروع ہوگیا ہے ۔ ایس ڈی ایم دیوبند نے اس کام کی شروعات کردی ہے۔ مخصوص کیمپوں میں ووٹروں کے نام آدھار کارڈ سے جوڑنے کے لئے انہیں فارم دیئے گئے ہیں ، تحصیل میں واقع میٹنگ ہال میں منعقدہ پروگرام میں ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ووٹر لسٹوں میں شامل ووٹروں کو ان کے آدھار نمبر سے جوڑنے کا کام شروع ہوگیا ہے ۔ یکم؍ اگست، 7اگست اور 21اگست کو علاقہ میں مخصوص کیمپوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا اس میں اس کام کے لئے فارم نمبر 6Bمہیا کرایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آدھار کارڈ نمبر مہیا کرانا اس کی مرضی پر ہے ، تحصیل دار تپن مشرا نے بتایا کہ خاص کیمپ کے روز اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل یا ترمیم بھی کراسکتے ہیں جس کے لئے الگ الگ فارم مہیا ہیں۔ اس دوران سی او رام کرن سنگھ بھی موجود رہے۔ دوسری جانب رام پور منہیاران میں بھی ووٹر شناختی کارڈ سے آدھار کارڈ کو جوڑنے کا کام تحصیل میں شروع کردیا گیا ہے اس کا آغاز ایس ڈی ایم سنگیتا راگھو نے کیا۔

اس کے ساتھ ہی بوتھ سطح پر افسران گھر گھر گھوم کر ووٹروں کے آدھار کارڈ نمبر جمع کررہے ہیں، ووٹروں سے آدھار کارڈ نمبر جمع کرکے 7 اور 21اگست اور 4ستمبر کو مخصوص کیمپوں کا انعقاد ہر بوتھ پر کیا جائے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button