دیوبند

دیوبند میں سابق ایم ایل سی اور بھائیوں سمیت چھ کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج

دیوبند، 23؍ جون (رضوان سلمانی) سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات ختم ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ اب بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی حاجی اقبال، ان کے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی اور بیٹوں پر عصمت دری، حملہ اور چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا گیاہے ۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔واقعہ پرانا بتایا جا رہا ہے۔

ضلع کے مرزا پور علاقے کی رہائشی خاتون نے ڈاک کے ذریعے پولیس افسران کو تحریر بھیجی ہے۔ تحریر میں خاتون نے الزام لگایا کہ نامزد افراد نے اس کی عصمت دری کی اوراس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، تحریر کی بنیاد پر سابق ایم ایل سی حاجی اقبال، ان کے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی،بیٹے جاوید، عالیشان، افضل اوردیگر شخص دلشاد ولد مقصود ساکن مرزا پور کے خلاف خواتین تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے سبھی کے خلاف خواتین کے تھانے میں دفعہ 376، 323، 354A IPC اور 7/8 POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ایس ایس پی آکاش تومر نے بتایاکہ سابق ایم ایل سی حاجی اقبال سمیت ان کے بھائی سمیت چھ افراد کے خلاف دفعہ 376 اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب سہارنپور ضلع کے نکوڑ علاقے میں مدرسہ ٹیچر پر سات سالہ بچی کی عصمت دری کا الزام لگایا گیاہے۔ پولیس نے معصوم بچی کے والد کی شکایت پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس پی دیہات سورج رائے کے مطابق نکوڑ تھانہ علاقے قصبہ کے باشندہ نے مدرسہ ٹیچر ضمیر پر اپنی سات سالہ بیٹی کی عصمت ریزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ایس پی نے بتایاکہ ملزم پر واقعہ کے سلسلہ میں کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا بھی الزام ہے ۔ایس پی نے کہا کہ پولیس نے تعزیرات ہند اور POCSO ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button