دیوبند

دیوبند میں آوارہ کتوں کا خوف ، کتوں کے خوف سے والدین بچوں کو اکیلے باہر نہیں جانے دے رہے ہیں

دیوبند،20؍جولائی(رضوان سلمانی) شہر میں آوارہ کتوں کی دہشت لوگ خود اور اپنے بچوں کو گھروں میں ہی رکھنے کو مجبور ہورہے ہیں،شہر کے کئی علاقوں میں آوارہ کتوں نے لوگوں بالخصوص بچوں کو اپنا شکار بنالیاہے،جس کے سبب لوگوں نے بچوں کو گھر سے اکیلے نکلنے سے روک دیا ہے۔حال ہی میں محلہ نیچل گڑھ میں ہی آوارہ کتوں کے جھنڈ نے چھ سے زائد افراد پر حملہ کر دیا ہے۔ اس میں ماجد، سلمان، سمیرا، شفیق، شمشاد اور شمیم وغیرہ شامل ہیں۔

شکایت کرنے کے بعد بھی میونسپل انتظامیہ اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ نیچل گڑھ کے علاوہ محلہ خانقاہ، برضیاء الحق، ابوالمعالی، بیرن کوٹلہ، شاہ بخاری اور ریتی چوک سمیت دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اتنے خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے بچوں کو اکیلے سڑک پر بھیجنا بھی چھوڑ دیا ہے۔

نیچل گڑھ کے وارڈ ممبر شرافت ملک کے بیٹے سماجی کارکن دلشاد چارلی کا کہنا ہے کہ کئی بار میونسپلٹی انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ جس کی وجہ سے لوگ آوارہ کتوں سے خوفزدہ ہیں۔ادھر میونسپل بورڈ کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری کا کہنا ہے کہ شہر میں سڑکوں پر گھومتے آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لیے جلد ایکشن پلان بنایا جائے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button