دیوبند

دیوبند : مظلوموں کو انصاف دلانے تک جد و جہد جاری رہے گی: مولانا حکیم الدین قاسمی

دیوبند، 23؍ جون (رضوان سلمانی) آج مورخہ 23 جون کو جمعیتہ علماء ہند کا ایک موئقر وفد حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیتہ علماء ہند کی قیادت میں سہارنپور پہنچا وفد نے گستاخ رسول صلی االلہ علیہ وسلم کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پلس کے ظلم وتشدد پر اظہارِ تشویش کیا وفد سب سے پہلے ضلع جیل بر پہنچا جہاں جمعیتہ علماء لیگل سیل کے سینئر وکیل جناب نور اللہ ایڈوکیٹ،و محمد ازہر نے جیل میں بند عبد الصمد،بلال و دیگر افراد سے ملاقات کر تفصیلی معلومات کی اس کے بعد وفد متاثر ین کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے مولانا محمد فرید مظاہری نائب صدر جمعیت علماء ہند ضلع سہارنپور کے ہمراہ ان کے گھروں پر پہنچا جہاں متاثر ین کے اہل خانہ نے رو رو کر اپنی بے بسی وانصاف نہ ملنے کا اظہار کیا جیل میں بند عبد الصمد ودیگر مظلوم کے اہل خانہ نے وہ نوٹس بھی دکھایا جو ایس ڈی اے کی طرف سے غلط طریقے سے مکان بنانے کا دیا گیا جس میں نوٹس کا جواب نہ دینے پر بلڈوزر کی کارروائی کی دھمکی دی گئی۔

وفد کی قیادت کر رہے حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی نے متاثرین کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ جمعیتہ علماء ہند ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہے اور مظلومین کو انصاف دلانے تک جد و جہد جاری رہیگی- بعد ازاں یہ وفد کمشنر لوکیش ایم کی رہائش گاہ پر ان سے طے شدہ ملاقات کے لیے پہنچا جہاں معزز کمشنر کو صورت حال سے آگاہ کیا گیا اور ایسے افراد کی بھی نشاندھی کرائی گئی جو موقع پر موجود ہی نہیں تھے نیز ایس ڈی اے کے نوٹس کو جو بالکل غلط تریقہ سے متاثرین کو دبانے اور ڈرانے کے لئے بھیجا گیا تھا واپس لینے کا مطالبہ کیا معزز کمشنر نے وفد کی بات کو بغور سنا اور حالات پر تبصرہ کیا اور مکمل طریقہ سے یقین دہانی کرائی کہ جمعیتہ علماء ہمیں جو نشان دہی کریگی کہ یہ غلط ہوا ہے ہم اس پر ضرور تحقیق کریں گے اور ایس ڈی اے کے نوٹس پر بھی بذات خود غور کر صحیح کارروائی کریں گے۔

اس موقع پر حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے باغباں کی نیت صاف نہیں مذہب کے نام پر کار روائی کرنا ملک کی روح کے خلاف ہے امتیاز ی برتاؤ کے ساتھ ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتے انہوں نے کہا بدلتی ہے جس وقت ظالم کی نیت، نہیں کام آتی دلیل اور حجت، جمعیتہ مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ ہمت و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ تے رہیں ریاستی ناظم تنظیم حضرت قاری ذاکر حسین نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کو نہ تو مایوس ہو نا ہے اور نہ ہی پست ہمت ہو نا ہے مسلمان اپنے اکابر کی منشاء کو سمجھیں خواص طور سے علماء و دانش وران قوم نو جوانوں پر محنت کریں منظم کریں اور دھیان رکھیں کہ کوئی گروپ ہمارے نوجوانوں کے ذہن سے کھلواڑ تو نہیں کر رہا ہے نو جوان اپنے مستقبل کے لیے کوشاں رہیں

وفد میں مولانا غیور احمد آرگنائزر جمعیتہ علماء ہند، مولانا فرید مظاہری، مولانا ظہور احمد صدرِ جمعیتہ علماء ضلع سہارنپور،جناب نور اللہ ایڈوکیٹ، محمد ازہر ہیٹ کرایم انچارج جمعیت علمائے ہند شامل رہیں۔ وفد نے مسلم نوجوانوں کی پیروی کر رہے سہارنپور کے وکلاء کے پینل کے معزز رکن جناب ایڈووکیٹ وسیم احمد صاحب سے بھی ملاقات کی اور جمعیت علمائے ہند کی طرف سے مظلوم نوجوانوں کی پرزور وکالت کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button