دیوبند : عید گاہ میں عیدالاضحی کی نماز 7بجے اور مرکزی جامع مسجد میں 7:30بجے ادا کی جائے گی

دیوبند، 6؍ جولائی (رضوان سلمانی) اس سال عید الاضحی کا تہوار10جولائی سے12؍جولائی تک منایا جائے گا ۔عید گاہ میں نماز عید ادا کرنے کے لئے عید گاہ کمیٹی کی جانب سے صبح00 7:؍بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیوبند کی مرکزی جامعہ مسجد میں صبح 7:30بجے عید الاضحی کی نماز ادا کی جائیگی۔عید گاہ کمیٹی کے سکریٹری انس صدیقی نے بتایا کہ عید الاضحی کی نماز 10جولائی بروز اتوار صبح 00:7؍بجے عید گاہ کے میدان میں ادا کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ عید گاہ وقف کمیٹی کی جانب سے عید گاہ کے میدان میں صفائی کا کام اور نماز کی تیاریاں شروع کرادی گئی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کو نماز عید کے وقت حفاظتی بندوبست کرنے کے لئے تحریر بھیجی جارہی ہے ۔انس صدیقی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایس ڈی ایم دیوبند ،شری دیپک کمار کو بھی ایک تحریر بھیج کر نماز کے وقت عید گاہ میں لاؤڈ اسپیکر استعمال کئے جانے کی اجاز ت طلب کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ میونسپل بورڈ دیوبند کے چیئرمین اور ای او کو تحریر بھیج کر عیدگاہ جانے والی سڑکوں اور عید گاہ کے احاطہ میںصفائی کرائے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل بورڈ کے پانی کے محکمہ سے عید الاضحی کے دن وضو کے لئے انتظامات اور پینے کے پانی کا انتظام کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے ۔
وہیں دوسری جانب دیوبند کی مرکزی جامعہ مسجد کے متولی وسکریٹری حافی انور عثمانی نے بھی عید الاضحی کی نماز مرکزی جامعہ مسجد میں صبح 7:30ادا کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔عید گاہ کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی اور مرکزی جامعہ مسجد کے متولی حافی انور عثمانی نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی قربانی اور بھائی چارے کا تہوار ہے ۔اسلئے اس موقع پر صفائی انتظامات کا خاص خیال رکھا جائے اور دوسرے فرقہ کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکوں پر جانوروں کی آلائش اور گندگی کو پھیلانے سے احتراض کرنا چاہئے۔اس کے علاوہ قربانی کرنے والے سبھی افراد اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔