دیوبند

دیوبند ریلوے اسٹیشن کے قریب لاوارث حالت میں ریلوے اسٹیشن پر ملے چار بچے

دیوبند، 28؍ مارچ (رضوان سلمانی) پولیس کو دیر رات دیوبند ریلوے اسٹیشن کے قریب چار نابالغ بچے لاوارث حالت ملے، تاہم بچوں نے بتایا کہ وہ میرٹھ کے قریب کے رہنے والے ہیں،اس سے زیادہ بچے کوئی معلومات نہیں دے سکے، جس کے بعد پولیس نے بچوں کو سہارنپور میں واقع چائلڈ ویلفیئر سینٹربھیج دیا۔ تاہم آج شام تک بھی بچوں کے اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔گزشتہ دیر رات دیوبند ریلوے اسٹیشن کے قریب چار بچے روتے ہوئے پائے گئے۔

راہگیروں کی اطلاع پر پولیس انہیں ریلوے روڈ پر واقع پولیس چوکی لے آئی۔ جنہیں رات میں ہی سہارنپور میں واقع سی ڈبلیو سی بھیج دیا گیا۔ کوتوالی انچارج پربھاکر کینٹورا نے بتایا کہ بچے اپنے والد کا نام عمران ساکن میرٹھ بتا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑا بچہ فلک (12) ایان (8) جنید (6) اور عنایہ (14 ماہ) ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں نے بتایا کہ وہ ٹرین سے آئے تھے،بچے اس سے زیادہ معلومات نہیں دے سکے،جس کے بعد انہیں رات کو ہی چائلڈ ویلفیئر سنٹر سہارنپور بھیج دیا گیا۔ ان کے مطابق میرٹھ پولیس کو اطلاع دی گئی ہے۔ لیکن اب تک بچوں کے اہل خانہ نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button