دیوبند

دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ کو اترپردیش کابینہ میں شامل کیا جائے : عارف انصاری

دیوبند، 16؍ مارچ (رضوان سلمانی) دیوبند اسمبلی حلقہ سے دوبارہ اسمبلی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے بی جے پی کے اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ کو کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے ، مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو مکتوب ارسال کرکے کنور برجیش سنگھ کو وزیر بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی سلسلہ میں ابھیبھاوک سنگھ کے شہر کنوینر عارف انصاری نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو ارسال کئے گئے مکتوب میںکہا ہے کہ دیوبند اسمبلی حلقہ کے بی جے پی اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ کو ریاستی کابینہ میں شامل کیا جانا ضروری ہے تاکہ دیوبند ایک عالمی شہرت یافتہ شہر ہے ، اس کی ترقی ہوسکے۔ عارف انصاری نے مکتوب میں کہا ہے کہ اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ کو اس اسمبلی انتخابات میں سبھی طبقات نے ووٹ دے کر کامیاب بنایا ہے ، گزشتہ اپنے دور اقتدار میں بھی اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ نے شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کو بھی انہوں نے حق دار لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار اداکیاہے۔ انہوںنے کہا کہ کنور برجیش سنگھ کو ریاستی کابینہ میں مقام دیا جانا علاقہ کی ترقی میں چار چاند لگ جائیں گے کیوں کہ دیوبند ایک عالمی شہرت یافتہ شہر ہے مگر گزشتہ حکومتوں کے ذریعہ ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے ، اب ریاست میں دوبارہ بی جے پی برسراقتدار آئی ہے تو یہاں کے عوام کو امید ہے کہ کنور برجیش سنگھ کو وزیر اعلیٰ اترپردیش کابینہ میں لے کر ایک اہم ذمہ داری سونپیں گے تاکہ علاقہ میں ترقی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کنور برجیش سنگھ سبھی طبقات کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب گرو ہری کشن سیوا چیری ٹیبل ٹرسٹ کے صدر سیٹھ کلدیپ کمار اور جنرل سکریٹری گرجوت سنگھ سیٹھی نے وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ دیوبند اسمبلی حلقہ ریاست میں اپنا اہم اور تاریخی مقام رکھتا ہے ۔ دیوبند اسمبلی سیٹ پر لگاتار دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کرکے کنور برجیش سنگھ نے پارٹی کو مضبوط کیا ہے ، ایسے میں انہیں ریاستی سرکار میں وزیر بنایا جانا ضروری ہے تاکہ علاقہ میں ترقی ہوسکے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button