قومی

دیوار یرپیشاب کرنا جان لیوا ثابت ہوا، بہیمانہ قتل، چارگرفتار

نئی دہلی ،13اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) ایک 25 سالہ شخص کے قتل کے سلسلے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کا جمعرات کو دہلی کے ایک مصروف بازار میں پیچھا کیا گیا اور چاقو سے وار کرکے اس کا قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ دیوار پر پیشاب کرنے پر جھگڑاہوا تھا۔ مینک ہوٹل مینجمنٹ کا طالب علم تھا، ایک ملزم کی ماں سے اس وقت جھگڑا ہوا جب اس نے اسے دیوار پر پیشاب کرنے پر اعتراض کیا۔ اس نے مبینہ طور پر بحث کے دوران ملزم کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسے تھپڑ بھی مارا۔ ملزم منیش نے پھر اپنے دوستوں کو بلایا اور مینک اور اس کے دوست وکاس کا پیچھا کیا۔اس گروپ نے مینک کو جنوبی دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں ڈی ڈی اے مارکیٹ کے قریب پکڑا اور اسے عوام کے سامنے چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا۔

بعد میں یہ گروہ موقع سے فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی۔مینک کو ایمس لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ملزم منیش، راہل، آشیش اور سورج کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔ پولیس نے پہلے راہل، آشیش اور سورج کو گرفتار کیا اور پھر بوانا سے مرکزی ملزم منیش کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے جرم کے محرکات کا انکشاف کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button