دہلی

دہلی: طیارے میں بم ہونے کی فرضی خبر دینے والا نوجوان گرفتار ، جانیں آخر نوجوان نے ایسا کیوں کیا؟

نئی دہلی،14؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی پولیس کے کنٹرول روم کو فون کرکے طیارے میں بم ہونے کی فرضی خبر دینے کے الزام میں دہلی سے پٹنہ جارہے طیارے میں سوار 22 سالہ نوجوان کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔پولیس نے نوجوان کی شناخت آکاش دیپ کے نام سے کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر پریشان ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دیپ اپنے والد کے ہمراہ ہوائی جہاز میں سوار ہوا تھا جس کے بعد اس نے پی سی آر کو فون کرکے کہا کہ طیارے میں بم ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ذہنی طور پر پریشان نوجوانوں کو اس کے والد علاج کے لئے پٹنہ لے جا رہے تھے۔ہمیں نوجوان کے علاج سے دستاویزات ملے ہیں۔ میڈیکل معائنہ کیا جائے گا اور اس سے پوچھ گچھ کے بعد ہی مزید کارروائی کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔عہدیدار نے بتایا کہ طیارے میں 48 مسافر سوار تھے۔ انہیں دوسرے ہوائی جہاز میں بھیجا گیا ہے۔ طیارے کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close