دہلی

آسارام کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ، لیکن آیورویدک علاج کے لئے بھیجنے کے مطالبے پر سماعت کرے گا سپریم کورٹ

نئی دہلی،04؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) سپریم کورٹ نے آسارام کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ آسارام کو رشی کیش میں علاج کے لیے آیورویدک انسٹی ٹیوٹ بھیجنے کی درخواست پر سماعت کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ آسارام کو رشی کیش کے آیورویدک اسپتال میں داخل کرانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے راجستھان حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔اس سے قبل راجستھان ہائی کورٹ نے عصمت دری کے کیس میں عمر قید کی سزا جھیل رہے آسارام کی عبوری ضمانت کی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا۔ آسارام نے بیماری کی بنیاد پر عبوری ضمانت طلب کی تھی۔گزشتہ دنوں آسارام کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ آسارام کچھ دن کے علاج کے بعد کورونا سے صحت یاب ہوگیا تھا ، واضح ہو کہ آسارام نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close