دہلی

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کورونا وائرس سے متاثر

دہلی، 30 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ایل جی نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی ہلکی علامات ہیں، میں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے، وہ تمام لوگ جو حال ہی میں میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ ٹیسٹ کروائیں، میں اپنی رہائش گاہ سے دہلی میں ہونے والے کام کی نگرانی کرتا رہوں گا۔ بتادیں کہ قومی دارالحکومت میں کورونا کے نئے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جمعرات کو 24235 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی اور 395 مریض فوت ہوگئے۔ اب تک 1122286 افراد دہلی میں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کورونا کی وجہ سے اب تک شہر میں 15772 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close