دہلی

الیکشن کمیشن کی شبیہ ہورہی ہے داغدار، مدراس ہائی کورٹ سے میڈیا رپورٹنگ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

نئی دہلی، 30 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) مدراس ہائی کورٹ نے حال ہی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے درمیان انتخابی ریلیوں کو روکنے کولے کر الیکشن کمیشن پرسخت پھٹکارلگائی تھی ۔ ساتھ ہی کمیشن نے ہائی کورٹ سے میڈیا رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عدالت کے زبانی تبصرے پرجس طرح کی رپورٹنگ ہورہی ہے اس سے الیکشن کمیشن کی شبیہ داغدارہورہی ہے۔مدراس ہائی کورٹ کے سامنے الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ججوں کے زبانی تبصرے کولے کر کوئی رپورٹنگ نہیں کی جانی چاہئے۔ صرف آرڈر میں درج تبصرے کی رپورٹنگ کی جانی چاہئے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ میڈیا رپورٹ نے ایک آزاد آئینی ایجنسی کی حیثیت سے الیکشن کمیشن کے شبیہ کو داغدار کردیا ہے۔ملک میں کورونا کی تباہ کن دوسری لہر کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں حصہ لینے میں جو نرمی دکھائی تھی اسے لے کر مدراس ہائی کورٹ نے ماضی میں سخت سرزنش کرتے ہوئے کہاتھاکہ اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ چلایاجاناچاہئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close