دہلی

دہلی: گیس سلنڈر پھٹنے سے چار کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت

نئی دہلی،29؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی کے وجاواسن علاقے میں ٹرانسفارمر میں لگی آگ قریب کے دو جھگیوں میں پھیل گئی ، جس سے گیس سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار نابالغ ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں رات 12:30 بجے ویلمکی کالونی میں ٹرانسفارمر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ، جس کے بعد فائر کی چار گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں۔ بعدازاں پولیس کو والمیکی کالونی میں سلنڈر پھٹنے کی معلومات ہوئی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ آگ ٹرانسفارمر میں لگی اور اس کی لپٹ تیزی سے قریبی دو جھگیوںمیں پھیل گئی ، جس سے ایل پی جی سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے میں کملیش (37) ، اس کی اہلیہ بودانی (32) ، اس کی 16 اور 12 سالہ بیٹی اور چھ اور تین سال کے دو بیٹے ہلاک ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے صفدرجنگ اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close