دہلی

دہلی حکومت کا مطلب ہے لیفٹیننٹ گورنر: متنازعہ قانون نافذ

نئی دہلی،28؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان مرکز نے ایک ایسا قانون نافذ کیا ہے جو لیفٹیننٹ گورنر کو دہلی میں عوام کی منتخب حکومت سے زیادہ اختیار دیتا ہے۔ نئے قانون کے مطابق دہلی حکومت کا مطلب لیفٹیننٹ گورنر ہوگا۔ حکومت دہلی کو اب کوئی انتظامی فیصلہ لینے سے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت لینی ہوگی۔ این سی ٹی گورنمنٹ (ترمیمی) ایکٹ 2021 نافذ کیا گیا ہے جس میں لیفٹیننٹ گورنر کو شہر کی منتخب حکومت سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس ایکٹ کی دفعات 27 اپریل سے نافذ العمل ہیں۔واضح رہے کہ اس متنازعہ قانون کو دونوں ایوانوں میں شدید مخالفت کے درمیان گذشتہ ماہ منظور کیا گیا تھا۔ اسے 22 مارچ کو لوک سبھا اور 24 مارچ کو راجیہ سبھا نے منظور کیا تھا۔ جب یہ بل پارلیمنٹ نے منظور کیا تو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اسے ہندوستانی جمہوریت کے لئے مایوسی کا دن قرار دیاتھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close