اہم خبریں

کمبھ میلے میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی ،جمع ہوئے لاکھوں عقیدت مند ، 2 دن میں ہریدوار میں 1,000 کیسز کی تصدیق

نئی دہلی،14؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منگل کو کورونا وائرس کے 594 نئے کیسز درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں فعال کیسزکی تعداد 2812 ہوگئی۔ پیر کے روز ہریدوار میں 408 نئے کیسز درج ہوئے تھے۔ پورے اتراکھنڈ کے بارے میں بات کریں تو گزشتہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1925 کیسزاور 13 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ واضح رہے کہ اس وقت ہریدوار میں مہاکمبھ میلہ چل رہاہے۔ جہاںایک طرف کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک میں تباہی پیدا کردی ہے ، وہیں ویکسین اور اسپتالوں میں بستر کی کمی ہے ، دوسری طرف عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ہریدوار پہنچ رہی ہے۔ ایک ماہ کے کمبھ میلے میں تقریبا دس لاکھ افراد حصہ لیں گے۔پیر کے روز تقریباًایک لاکھ افراد نے گنگا ندی میں ڈبکی لگائی ۔ اس دوران مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کورونا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ۔ لوگ وہاں بغیر ماسک کے نظر آئے اور سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی نہیں کی گئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close