دہلی

کورونا کا قہر: ایک ہفتے میں ایمس کے ڈاکٹر سمیت32 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر

نئی دہلی ،09؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکرز بھی بڑی تعداد میں کورونا سے متاثر ہورہے ہیں ۔ ملک میں کورونا کیسزمیں اضافہ کے درمیان دہلی ایمس کے ڈاکٹر سمیت ایک ہفتے کے اندر 32 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اسپتال کے مطابق کچھ ملازمین جنہیں انفکشن ہوا تھا ان کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ سر گنگارام اسپتال میں جن ہیلتھ ورکرز کو انفیکشن ہوا ہے ان میں بہت سے لوگ جوان ہیں اور انہیں کورونا ویکسین دی گئی ہے۔ زیادہ تر لوگوں میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں۔اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ سر گنگا رام اسپتال میں کورونا مریضوں کی خدمت کے دوران اسپتال کے 37 ڈاکٹرکورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر افراد میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ 32 ڈاکٹر ہوم قرنطین میں میں ہیں اور دیگر لوگوںکو اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close