دہلی

ہندوستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بتاکرمیرا پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا :محبوبہ مفتی

نئی دہلی،29؍مارچ(آئی این ایس انڈیا)
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اس پر یہ الزام لگایا کہ انہوں نے پاسپورٹ جاری نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس نے سی آئی ڈی رپورٹ کی بنیاد پر اس کا پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2019 سے کشمیر میں عمومی صورتحال کے محاذ پر یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاسپورٹ آفس نے سی آئی ڈی کی رپورٹ کی بنیاد پر میرا پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ، یہ کہتے ہوئے کہ یہ ہندوستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ پاسپورٹ آفس نے سی آئی ڈی کی رپورٹ کی بنیاد پر میرا پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا جس میں اسے ہندوستان کی سلامتی کے لئے نقصان قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کہ اگست 2019 سے محبوبہ مفتی سمیت جموں و کشمیر کے سیکڑوں سیاستدان نظربند تھے۔ ریاست کا خصوصی درجہ واپس لینے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے وقت جموں و کشمیر کو نظربند کیا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی کو گذشتہ سال رہا کیا گیا ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close