دہلی

ملک میں کورونا وائرس کے 68020 نئے کیسز

نئی دہلی،29؍مارچ(آئی این ایس انڈیا)
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 68020 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جو رواں سال میں روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ہی انفیکشن کے کل کیسزبڑھ کر 1.20 کروڑ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مسلسل 19 ویں دن بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔ اس وقت ملک میں کوویڈ 19 کے 521808 مریض زیر علاج ہیں ، جو کل کیسز کا 4.33 فیصد ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مریضوں کی صحت یابی کی شرح 94.32 فیصد رہ گئی ہے۔ صبح آٹھ بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں انفیکشن کے 68020 کیسز رپورٹ ہوئے ، جو گذشتہ سال 11 اکتوبر سے اب تک کے دوران روزانہ سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں انفیکشن کے کل کیسزبڑھ کر 12039644 ہو گئے ہیںجبکہ ایک دن میں مزید291 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 161843 ہوگئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close