دہلی

ملک میں 43846 نئے کیسز ، رواں سال ایک دن میں نمایاں کیسز ،197اموات

نئی دہلی،21؍مارچ(آئی این ایس انڈیا)
ہندوستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43846 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جو رواں سال کی ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والی نمایاں تعداد ہے ۔ اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں نئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11599130 ہوگئی۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل 11 ویں دن اضافے کے بعد اب یہ تعداد بڑھ کر 309087 ہوگئی ہے کل کیسزکا 2.66 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صحت یابی کی شرح 95.96 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 115 دنوں میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں یہ سب سے زیادہ ہے ۔ ، جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید197 مریضوں کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد 159755 ہوگئی۔ گذشتہ سال 26 نومبر کو ایک دن میں 44489 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close