دہلی

وسیم رضوی کی قرآن پاک سے 26 آیتوں کو حذف کرنے کی مانگ کے خلاف رضا اکیڈمی پہونچی سپریم کورٹ!!!

قرآن مقدس کی توہینِ ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی = حضرت سید معین میاں

اللہ تعالیٰ کے کلام قرآن مجید میں ایک زیر زبر کی بھی تبدیلی ناممکن وسیم رضوی کوملک میں دوفرقوں کو لڑانے کے جرم میں فوراً گرفتار کیا جائے،،=
الحاج محمد سعید نوری!!!

دہلی 12مارچ رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے ملعون زمانہ وسیم رضوی کےقران مقدس کی آیات کوآتنکواد سے جوڑ کر سپریم کورٹ میں پی آیی ایل داخل کر کے حذف کروانے کے خلاف نوری صاحب نے فوراً مشہور سینر وکیل جناب رضوان مرچنٹ صاحب سے رابطہ قائم کیا حالات کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات کے ذریعے یہ خبر عام ہویی بدنام زمانہ وسیم رضوی کی قرآن مقدس کی توہینِ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم 13مارچ کو ہونے والے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے لیے دہلی میں ہی موجود ہیں آج ہی سپریم کورٹ میں اسکے خلاف پٹیشن فایل ہونا چاہئے اللہ پاک کی شان آج ہی سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ جناب ہری ہرن صاحب نے فوراً رضا اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری کی وکالت نامہ پہ دستخط کروائے۔

رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی ہمیشہ ملک میں فساد کروانے کی سازش کرتا رہتا ہے اور آج تو حد ہی کردی وہ قرآن مقدس جو الہامی کتاب ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں ہر مذاھب کی نظر میں قابل احترام سمجھی جاتی ہے امن وشانتی کے دشمن وسیم رضوی ملک کی عدالت عظمیٰ میں پی آیی ایل داخل کرکے معاذاللہ قرآنی آیات کوآتنکواد کا درس دینے والا بتاکر قرآن مقدس میں تحریف کی اپیل کی ہے جہاں اس نے اسلام کو طاقت کی بنیاد پر پھیلنے والا مذہب کہا وہیں اس نے خلفاء راشدین کی شان اقدس پر زبردست حملہ کرکے دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی ناپاک سازش کی ہے نوری صاحب نے کہا کہ ایسے فسادی کو فوراً گرفتار کیا جائے تاکہ ملک کا امن وشانتی برباد نہ ہونے پائے

اس کے اس بدبختانہ بیان کے تئیں آج پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے لہذا امن کے دشمن اور غلیظ ذہنیت رکھنے والے شخص وسیم رضوی کو حکومت ہند جلد سے جلد گرفتار کرے اور اسے تاحیات جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کی سزا مقرر کرے رضااکیڈمی پھر ایک بار اپنی مانگ حکومت ہند سے دہراتے ہوئے کہتی ہے کہ وسیم رضوی پر دیش دروہ کی دھارا لگا کر اسے دیش بدر کرے کیونکہ ایسے ناپاک ارادے رکھنے والے لوگ دیش کے وفادار نہیں بلکہ وہ ملک کے دشمن ہیں واضح رہے کہ رضااکیڈمی نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جناب ہری ہرن صاحب کے ذریعہ ہندستان کی عدالت عظمی میں وسیم رضوی کے خلاف اپیل دائر کی ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت ہند اس پر سخت کارروائی ضرور کرے گی

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close