دہلی

ایم ایس پی کامطالبہ کسانوں کاحق ہے،کسی کااحسان نہیں :راہل گاندھی

نئی دہلی7مارچ(آئی این ایس انڈیا)
زرعی قوانین سمیت کسانوں کے معاملات پرحکومت اورحزب اختلاف کے مابین سخت بیان بازی جاری ہے۔ مرکزی اپوزیشن کی پارٹی ،کانگریس، خاص طورپرایم ایس پی کے معاملے پر حکومت کاگھیراؤکرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سابق کانگریس صدر اور وایاناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار حکومت پر حملہ کیاہے۔ راہل گاندھی نے کسانوں کے لیے کم سے کم سپورٹ قیمت کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے اتوار کے روز کسانوں کو ایم ایس پی کی گرانٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھاہے کہ گارنٹی حق ہے ، احسان نہیں!اس سے قبل ہفتے کے روز انہوں نے کسان کامسئلہ یہ کہتے ہوئے اٹھایا ۔انھوں نے کہاہے کہ جولوگ ملک کی سرحد پر اپنی زندگی گزارتے ہیں ، ان کے ماں باپ کے لیے دہلی کی سرحد پر تارلگائے گئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close