دہلی

ہندوستانی جمہوریت بچانے و صوبائی مسائل کے حل کیلئے جن آندولن کی تیاری،ایس.ڈی.پی.آئی بہار نے شروع کیا ممبرشپ مہم

نئی دہلی 04 مارچ 2021 (پریس ریلیز) بہار اسمبلی الیکشن 2020 میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے ریاست میں اپنی ایک شناخت بنانے میں کامیابی حاصل کیا ہے اور متبادل سیاست کی اہمیت و ضرورت کا پیغام لوگوں کو ذہن نشیں کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہی وجہ ہیکہ الیکشن بعد سے لگاتار پورے بہار میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا حصہ بننے کیلئے انصاف پسند عوام بالخصوص نوجوان رابطہ کر رہے ہیں ان باتوں کا اظہار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بہار کے صوبائی صدر نسیم اختر صاحب نے کیا انہوں نے کہاکہ آج ملک کی فاشسٹ حکومت تیزی کے ساتھ ملک مخالف پالیسیوں و قوانین میں ناجائز ترمیمات اور نجی کرن کے ذریعہ سے ملک کا مکمل منوکرن کرتے نظر آ رہی ہے تو وہیں مقننہ سے لیکر سڑکوں تک اپوزیشن ختم ہے ایسے وقت میں قومی سطح پر مضبوط و منظم اور نڈر سیاسی تحریک بنا کر ملک بچانے کیلئے جن آندولن کھڑا کرنے کی ضرورت پے اور اسکی پوری طاقت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا میں موجود ہے نسیم اختر نے کہاکہ اس کے ساتھ ہی ہمارے صوبہ بہار کو 70 سال کی سیاست نے کھوکھلا کردیا ہے ریاست کی زراعت برباد ہو چکی، ریاست میں روزگار نام کی کوئی چیز نہیں. 19لاکھ روزگار کا وعدہ کر 2020 میں نتیش سرکار آئی ہے لیکن اب تک کوئی بھی قدم اس طرف نہیں اٹھایاگیا، سیمانچل کے سیلاب کے مسئلہ و بے روزگاری کا رونا سب روتے ہیں لیکن اس کے حل کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں نظر آتا، اعلیٰ تعلیم کا حصول عام بہاریوں کیلئے مشکل ترین نہیں بلکہ ناممکن سا نظر آتا ہے تو وہیں اقلیتوں، دلتوں، آدیواسیوں کی حالت ایک دو زخم نہیں سارا بدن ہے چھلنی والا ہو چکا ہے لہذا ایسے وقت میں بہار میں ان مسائل کا حقیقی مقابلہ کرنے اور حل کی طرف لے جانے والی سیاسی تحریک کی ضرورت ہے ایک بار پھر جے.پی جیسے آندولن کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے اور اس کیلئے عوام کی امید سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف سے بندھی ہوئی ہے ریاستی صدر نے بتایا کہ ریاست کے مسائل اور ملک کے فاشسٹ حکومت کے ملک مخالف منصوبوں کے مقابلے کیلئے افراد سازی و جن آندولن کی تیاری کو سامنے رکھتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مارچ مہینے میں صوبائی سطح پر ممبرشپ مہم کا فیصلہ کیا ہے جسمیں کارکنان گھر گھر پہونچ کر لوگوں تک پارٹی کا پیغام پہونچانے اور انہیں پارٹی کا حصہ بنانے کا کام کرینگے لہذا پارٹی ریاست کے انصاف پسند عوام بالخصوص مظلوم طبقات کے لوگوں اور نوجوانوں سے درخواست کرتی ہیکہ وہ انصاف،مساوات، تحفظ کے حصول اور بھوک و خوف سے اپنے سماج اور اپنی فیملی کو مکمل آزادی دلانے کے مقصد سے ایس.ڈی.پی.آئی کا یقینی حصہ بن کر بابا صاحب امبیڈکر اور گاندھی و آزاد کے خواب کا ہندوستان بنانے کیلئے مل کر آگے بڑھے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close