دہلی

ایم سی ڈی ضمنی نتائج : 5 میں سے4 سیٹوں پر جیت سے حوصلہ افزائی آپ : سسودیا نے کہا :بی جے پی ہو گی ’جھاڑو‘ سے صاف

نئی دہلی، 03؍مارچ(آئی این ایس انڈیا)
دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات کے نتائج بدھ کو آئے ہیں اور گجرات کے بعد عام آدمی پارٹی کو یہاں بھی خوشی منانے کا ایک اور موقع ملا ہے۔ ضمنی انتخابات 28 فروری کو دہلی ایم سی ڈی کی پانچ نشستوں پر ہوئے تھے ، جن میں سے عام آدمی پارٹی نے بدھ کو ہوئے ووٹوں کی گنتی میں چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کانگریس کے امیدوار نے پانچویں نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان ضمنی انتخابات میں بی جے پی کا کھاتہ نہیں کھل سکا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی اور پارٹی رہنما منیش سسودیا نے پارٹی کارکنوں کو اس جیت پر مبارکباد دی۔ سسودیا اور وزیر اعلی اروند کیجریوال جیت کے اعلان کے ساتھ پارٹی دفتر پہنچ گئے تھے۔انتخابات کے نتائج پر ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے کہا کہ جس طرح دہلی کی عوام نے میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب میں 5 میں سے 4 نشستیں دے کر اروند کیجریوال جی کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جس طرح بی جے پی کا پتا صاف ہواہے یہ واضح ہوگیا کہ دہلی کی عوام اب میونسپل کارپوریشن کے 15 سالہ بی جے پی حکمرانی سے بہت تنگ آچکے ہیں اور اب چاہتے ہیں کہ بی جے پی کو جھاڑو سے مکمل طور پر صاف کیا جائے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ عوام کیا چاہتی ہے۔ انہوں نے ایم سی ڈی کے ضمنی انتخاب میں 5 میں سے 4 نشستیں جیتنے پر عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباددی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکمرانی سے دہلی کی عوام اب پریشان ہوچکی ہے ۔ اگلے سال ہونے والے ایم سی ڈی انتخابات میں عوام اروند کیجریوال جی کی دیانت دار اور کام کرنے والی سیاست کو لے کر آئے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close