دہلی

مسلسل تیسرے دن پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ، نمایاں قیمتیں برقرار

نئی دہلی،02؍مارچ(آئی این ایس انڈیا)
منگل 2 مارچ 2021 کو مسلسل تیسرے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ مہینے خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا تھا ، لیکن آج آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی استحکام برقرار رکھا ہے۔ آخری اضافہ ہفتے کے روز کیا گیا تھا۔اگر آپ آخری ترمیم کے بعد جاری قیمتوں پر نظر ڈالیں تو ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 91.17 روپئے اور ڈیزل 81.47 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ہفتے کے روز پٹرول میں 24 پیسے اور ڈیزل میں 15 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ ممبئی میں پٹرول 97.57 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 88.60 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ملک کے چار میٹروسٹی یعنی دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت زیادہ ہے۔ کولکاتہ میں ہفتہ کے روز پیٹرول کی قیمت 91.35 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 84.20 سے بڑھ کر 84.35 روپئے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 93.11 روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 86.45 روپئے فی لیٹر ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close