دہلی

دہلی میں حیران کن واقعات : معمولی بات پر ماں بیٹے پر چاقو سے حملہ ، اپنی ہی بیوی کو کیا قتل

،نئی دہلی ،27؍فروری(آئی این ایس انڈیا)
قومی دارالحکومت دہلی میں تین واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ پہلا واقعہ دہلی کے علاقے بودھ وہار کا ہے۔ یہاں معمولی بات پر ملزم شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد شوہر نے اپنی بیوی پر حملہ کیا اور بیوی کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسی دوران دوسرا واقعہ پنجابی باغ کے علاقے کا ہے ، جہاں کچھ نابالغوں نے معمولی سی بات پر ماں اوربیٹے پر چاقو سے حملہ کردیا ۔دہلی کے علاقے بدھ وہار میں شوہر نے جمعہ کی رات اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ شوہر نے 28 سالہ گیتا پر حملہ کیا ، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ ملزم شوہر چندر پرکاش سولنکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چندر پرکاش کے زخمی ہونے کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق شوہر اور بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ مقتول خاتون کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مغربی دہلی کے پنجابی باغ میں ڈی ڈی یو کیمپ میں کچھ نابالغوں نے معین نامی شخص اور اس کی ماں کو چاقو مارکر زخمی کردیا۔ تمام لوگ پڑوس میں رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق نابالغ رات کے وقت شور کررہے تھے جس کی معین اور اس کی والدہ نے مخالفت کی۔ اس معاملے پر لڑائی ہوئی اور اس پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ پولیس مقدمہ درج کرکے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔مغربی دہلی کے علاقے شکوربستی میں ریلوے ٹریک کے قریب بلدیو چودھری نامی ایک 64 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔ بلدیو منڈکا علاقے کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق جسم پر کسی کے زخم کے نشانات نہیں ملے ہیں۔ ان کے ساتھ بھی کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی تھی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ دیر رات ایک دوست کی ریٹائرمنٹ پارٹی سے واپس آرہا تھا ، اسی دوران اس کی موت مشکوک حالات میں ہوئی۔ اس کی لاش اس کے بیٹے دھرمپال نے برآمدکی اور پھر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close