دہلی

دہلی کے پرتاپ نگر پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگی

نئی دہلی 27فروری(آئی این ایس انڈیا) دہلی کے پرتاپ نگر میں واقع ایک پلاسٹک فیکٹری میں آج صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کے لیے 28 فائر انجن وہاں تعینات کردیئے گئے ہیں۔ آگ نے فیکٹری کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ امدادی ٹیموں کوپہلی منزل سے ایک جلی ہوئی لاش ملی ہے۔ یہ حادثہ میٹروکے ستون نمبر 92 کے قریب ہوا۔ فیکٹری میں پلاسٹک اور نیل پالش موادکی وجہ سے آگ بے قابو ہوگئی ہے۔ اس وقت آگ بجھانے اور فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے فائرڈیپارٹمنٹ کی ٹیم بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن کررہی ہے۔ فی الحال آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس فیکٹری میں نیل پالش اور لپ اسٹک بنانے کا کام کیا جارہا تھا۔ 30 سے زیادہ مزدوروں نے وہاں کام کیا۔حادثے کے وقت مزدور سو رہے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close