دہلی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پروزیر پیٹرولیم کی صفائی کی کوشش ، جانیں آحر کہا کیا؟

نئی دہلی21فروری(آئی این ایس انڈیا)
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پچھلے کئی دنوں سے ملک میں نئے ریکارڈ قائم کررہی ہیں۔ وہ بھی جب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بہت کم ہیں۔ اس وقت ملک کے عوام ایک لیٹر خام تیل کے مقابلے میں چار گنا پٹرول کی ادائیگی کررہے ہیں۔ ادھر مرکزی پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان نے پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی دو بڑی وجوہات بتائیں ہیں۔مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کہاہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے دواہم وجوہات ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایندھن کی پیداوار کم ہوگئی ہے اور مینوفیکچرنگ ممالک زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے کم ایندھن تیار کررہے ہیں۔ اس نے صارفین ممالک کو دوچار کیا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ دوسرے پڑوسی ممالک میں ایندھن کی قیمتیں کم کیوں ہیں۔ظاہرہے کہ برآمدات وہاں بھی ہورہی ہیں۔مرکزی وزیر پٹرولیم نے مزید کہاہے کہ ہم اوپیک اور اوپیک پلس ممالک پرمستقل طور پر یہ درخواست کر رہے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی تبدیلی واقع ہوگی۔دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ایک اور وجہ کوویڈ ہے۔ ہمیں متعدد ترقیاتی کام کرنے ہیں۔ اس کے لیے مرکزی اورریاستی حکومتیں ٹیکس جمع کرتی ہیں۔ ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے سے روزگار پیدا ہوگا۔ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور اس سے بجٹ میں 34 فیصد مزید سرمایہ خرچ کیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ ریاستی حکومت کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا۔ اسی وجہ سے ہمیں اس ٹیکس کی ضرورت ہے لیکن توازن کی بھی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وزیر خزانہ کوئی راستہ تلاش کرسکتی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close