دہلی

بی جے پی ممبرپارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے رام مندر کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ روپے کاچندہ دیا

نئی دہلی،21جنوری(ہندوستان اردو ٹائمز) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے دنیا کے لوگ مالی مدد کررہے ہیں۔ بہت ساری تنظیمیں گھر گھر جا کر لوگوں سے چندہ جمع کررہی ہیں۔ جمعرات کو سابق کرکٹر اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔گمبھیر نے دہلی میں سوامی اودھیشیانند کو 1 کروڑ کا چیک سونپا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم انہوں نے اور ان کے اہل خانہ نے ایودھیا میں رام مندر بنانے کے لئے دی تھی، جو تمام ہندوستانیوں کا خواب ہے۔ مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ نے چندہ دینے کے بعد کہاکہ یہ نہ صرف ایک مندر ہے بلکہ کروڑوں ہندوستانیوں کے آستھا کی علامت ہے، میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ اس اچھے کام میں تعاون کر سکوں۔

گمبھیر نے مزید کہاکہ ایک شاندار رام مندر تمام ہندوستانیوں کا خواب رہا ہے،ایک دیرینہ مسئلہ جو اب حل ہوگیا ہے، اس سے اتحاد اور امن کی راہ ہموار ہوگی۔ رام مندر کی تعمیر سے ایودھیا اور آس پاس کے علاقوں میں سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا اور بہت سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی انتھک کوششوں نے ہمیں یہ تاریخی لمحہ دکھایا۔دہلی بی جے پی نے پورے شہر میں چندہ جمع کرنے کیلئے 10، 100 اور 1000 روپے کا کوپن جاری کیاہے ۔ دہلی بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور مہم کے کنوینر کلجیت چہل نے کہا کہ اس کا استعمال لوگوں سے چندہ جمع کرنے کے لئے کیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close