دہلی

سونیا، راہل، پرینکا اور دیگر کانگریس لیڈران نے آسٹریلیا میں ہندوستانی ٹیم کی فتح پر مبارکباد پیش کی

نئی دہلی، 19 جنوری (آئی این ایس انڈیا)
کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے کئی دوسرے سینئر لیڈران نے آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فتح پرمبارکباد پیش کی۔ پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ملک کے لئے انتہائی مشکل وقت میں آسٹریلیا سے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ ہندوستان سیریز جیت گیا ہے۔کانگریس کے صدر اور سابق صدر نے اس جیت پر مبارکباد دی۔ پرینکا نے ٹویٹ کیاکہ پیاری ہندوستانی کرکٹ ٹیم، آپ نے بہت اچھا کھیلا۔ آپ نے محنت سے کھیلا، آپ نے فتح کے جذبے سے کھیلا، اس شاندار فتح کے لئے مبارکباد۔ جئے ہند۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیریز پر 2-1 سے سیریز فتح کے بعد ہندوستان نے بارڈر۔ گاوسکر ٹرافی برقرار رکھی۔ ہندوستان کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 328 رنز کا ہدف تھا، جو انہوں نے سات وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ ہندوستان کی جانب سے شبھمن گل نے 91، رشبھ پنت نے 89 اور چیتشور پجارا نے 56 رنز بنائے۔ یہ گذشتہ 32 سالوں میں گابا میدان میںآسٹریلیائی کی پہلی شکست ہے جبکہ ہندوستان نے یہاں اپنی پہلی جیت درج کی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close