دہلی

’پردھان منتری گرامین آواس یوجنا‘ کے مستحقین کو وزیراعظم جاری کریں گے مالی مدد

نئی دہلی، 19 جنوری (آئی این ایس انڈیا)
وزیر اعظم نریندر مودی 20 جنوری کو پردھان منتری گرامین آواس یوجنا کے تحت اترپردیش کے 6.1 لاکھ مستحقین کو تقریبا 2691 کروڑ روپے کی مالی امداد جاری کریں گے۔ منگل کو وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے یہ بیان جاری کیا۔ بیان کے مطابق مرکزی دیہی ترقی کے وزیر نریندر سنگھ تومر اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پی ایم او نے بتایا کہ اس مالی امداد میں 5.30 لاکھ مستحقین کو پہلی قسط اور 80 ہزار مستحقین کو دوسری قسط شامل ہوگی۔ ان 80 ہزار مستحقین کو پہلی قسط مل چکی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے 2022 تک سب کے لئے پکے مکان کا وعدہ کیاہے۔ اس تناظر میں پردھان منتری گرامین آواس یوجنا کا آغاز سال 2016 میں کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت اب تک ملک بھر میں 1.26 کروڑ مکانات تعمیر ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت دیہی علاقوں کے معاشی طور پر کمزور طبقوں کو اپنا پکا مکان بنانے اور پرانے مکان کی مرمت کے لئے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ مرکزی حکومت فلیٹ اراضی پر پکے مکان کی تعمیر کے لئے 120000 روپے کی مالی مدد فراہم کرتی ہے جبکہ حکومت پہاڑی علاقوں میں پکے مکان کی تعمیر کیلئے 130000 روپے کی مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close