دہلی

دہلی پولیس میں بڑا ردوبدل ، 8 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ

نئی دہلی،13؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) دہلی پولیس میں ایک بڑا ردوبدل کیا گیا ہے۔ 8 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ حکم میں دو خواتین آئی پی ایس افسروں کا بھی ذکر ہے۔ ان میں 2009 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر وجینتا آریہ اور 2011 بیچ کی خاتون آئی پی ایس آفیسر اوشا رنگنانی کے نام شامل ہیں۔شمالی مغربی دہلی کے ڈی سی پی وجینتا آریہ کو ای ڈبلیو بھیج دیا گیا ہے ، جبکہ اوشا رنگنانی کو ڈی سی پی نارتھ ویسٹ بنایا گیا ہے۔ آئی پی ایس پریم ناتھ کو پرموشن کے ساتھ جوائنٹ سی پی سائبر سیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بی کے سنگھ کوبھی ترقی کے ساتھ جوائنٹ سی پی کرائم بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سمیر شرما ، پرشانت پریم گوتم ، اجے کرشنا شرما اور رجنیش گپتا کو نئی ذمہ داری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں دہلی کے 6 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ ہوا تھا۔ تبادلوں کی فہرست میں شامل تمام افسران سینئر آئی پی ایس تھے۔ ان میں رینج اور زون کے سی پی شامل تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close