دہلی

ریلوے بورڈ کے لیے نئے چیئرمین کے نام کی منظوری

نئی دہلی31دسمبر(آئی این ایس انڈیا) ریلوے بورڈکے چیئرمین اور سی ای اوکے عہدے کے لیے سونت شرماکے نام کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی)نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ فی الحال وہ مشرقی ریلوے کے جی ایم یاجنرل منیجرہیں۔انہوں نے کہاہے کہ بہت مضبوط تکنیکی پس منظر کے ساتھ ساتھ ریلوے کے مختلف محکموں میںان کوبہت اچھاتجربہ ہے۔ انہوں نے زونل ریلوے سے لے کر ورکشاپس اور ڈیزل لوکو شیڈ تک مختلف سطحوں پر کام کیاہے۔سونت شرما بہت ساری انتظامی اصلاحات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ریلوے کی جدید کاری میں ان کی نمایاں شراکت ہے۔وارانسی میں ڈیزل لوکوموٹو ورکس میں کام کرنے کے دوران ، وہ ڈیزل لوکوموٹو کو الیکٹرک لوکوموٹیو میں تبدیل کرنے میں معاون تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close