دہلی

کسانوں پر حملہ ناقابل معافی، کسانوں کی تحریک کو بی جے پی زبردستی دبارہی ہے۔ ایس ڈ ی پی آئی

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنر ل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ بزدل مرکزی بی جے پی حکومت زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کوپولیس فورس کا استعمال کرکے دبارہی ہے جو ناقابل معافی حرکت ہے۔ حکومت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ کسانوں کے احتجاج کو طاقت اور مسلح افواج سے دبایا نہیں جاسکتا ہے۔ ملک کے مختلف گوشوں سے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی طرف ریالی نکالنے والے کسانوں پرپولیس نے بے رحمی سے حملہ کیا ہے۔ بی جے پی حکومت کے حکم پر ہریانہ اور دہلی پولیس کسانوں کے ساتھ جنگلی درندوں کی طرح برتاؤ کررہی ہے جو قابل نفرت اور قابل مذمت ہے۔ شدید سرد موسم اور حکومت کے ظلم وستم کے باوجود امتیازی سلوک اور ناانصاف کے خلاف جدوجہد میں کسانوں کے عزم اور ثابت قدمی کی ایس ڈی پی آئی ستائش کرتی ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے مزید کہا ہے کہ کسانوں کے فصل پر کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کی ضمانت دینے کے مطالبے پر وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کا گھمنڈاور مبہم دعوی قابل مذمت ہے۔ مرکزی بی جے پی حکومت دھوکہ دہی کررہی ہے اور کسانوں سے بات چیت سے گزیر کرہی ہے۔ مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت قانون کے ذریعہ کارپوریٹس اور سرمایہ داروں کیلئے زراعت کے شعبے کو قربان کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے جو کسانوں اور مزدوروں کی فلاح وبہبود کے خلاف ہے۔ ایس ڈی پی آئی کسانوں کی جدوجہد کی دل سے تائیدکرتی ہے اور اگر حکومت کسانوں کے احتجاج کو نظر انداز کرتی ہے تو اس کے نتائج سے حکومت کو متنبہ کرتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close