دہلی

دہلی: بینک سے لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کے الزام میں سابق منیجر گرفتار

نئی دہلی،26 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) دہلی پولیس کے اقتصادی کرائم برانچ نے بینک میں لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کے الزام میں دہلی کے شہری کوآپریٹو بینک کے سابق منیجر کو گرفتار کیا ہے۔ اقتصادی مجرموں کے ونگ کے جوائنٹ کمشنر او پی مشرا کے مطابق ایک بینک عہدیدار نے شکایت کی ہے کہ اس کے لاجپت نگر برانچ میں سریندر کمار نامی شخص کے نام پر 5 لاکھ روپے کا قرض دیا گیا تھا، لیکن قرض لینے پر خان پور کی جس پراپرٹی پیپر دیا گیا تھا۔ وہاں ایسی کوئی جائیداد نہیں ہے، تفتیش میں معلوم ہوا کہ بینک کے منیجر ستیش کمار جندال نے جائیداد کی تصدیق اور اس کی قیمت کی جعلی رپورٹ تیار کی تھی اور اسی بنا پر پانچ لاکھ روپے کا قرض دیا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم ستیش کمار جندال کو گرفتار کرلیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close