دہلی

دہلی میں نافذ ہوسکتا ہے رات کا کرفیو، کیجریوال حکومت نے دی ہائی کورٹ میں معلومات

نئی دہلی،26 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا کی رفتار کو کم کرنے کے لئے نائٹ کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے کہا کہ ہم کورونا انفیکشن کو کم کرنے کے لئے نائٹ کرفیو جیسے متبادل پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔دراصل دہلی ہائی کورٹ نے باقی ریاستوں کی طرح نائٹ کرفیو نافذ کرنے پر کیجریوال حکومت سے سوال وجواب کیا۔ اس پر دہلی حکومت نے کہا کہ ہم ابھی تک کسی بھی قسم کے کرفیو نافذ کرنے کے فیصلے پر نہیں پہنچ سکے، تاہم نائٹ کرفیو پر غور کیا جارہا ہے، لیکن حتمی فیصلہ کورونا کی صورتحال کو دیکھنے کے بعد لیا جائے گا۔ دہلی میں کورونا کی صورتحال پرسماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا کہ آئی سی یو بیڈز کے بارے میں ہمارے گزشتہ حکم کی تعمیل ناکافی ہے۔ اس پر دہلی حکومت نے کہا کہ دہلی کے اندر آئی سی یو بیڈ کی تعداد 6-8 دن میں بڑھ جائے گی۔ حکومت نے کہا کہ ہم آر ڈبلیو اے کے ساتھ بھی بات کر رہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close