دہلی

پی این بی کے ساتھ کروڑوں کی دھوکہ دہی،دہلی پولیس نے ایک شخص کوکیا گرفتار

نئی دہلی،24نومبر(آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو 24 کروڑ 13 لاکھ کا دھوکہ دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پردیپ متل ایم ایس بھومیکا اسپاٹ صنعت نجی کمپنی لمیٹڈ کا ڈائریکٹر ہے۔ پردیپ کی گرفتاری عدالتی حکم کے بعد سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق پی این بی بینک نے دہلی پولیس کو شکایت کی تھی کہ سال 2013 میں پردیپ متل نے بینک سے تقریبا 25 کروڑ کا قرض لیا تھا۔ یہ قرضہ کمپنی کے گودام میں رکھے ہوئے سامان کے خلاف دیا گیا تھا اور اس قرض پر بینک کو دھوکہ دیا گیا ہے۔دہلی پولیس کے مطابق پی این بی کا الزام ہے کہ کمپنی نے اپنے گودام میں رکھے ہوئے تمام سامان سال 2014 میں فروخت کیا تھا۔ مارچ 2014 کے بعد کمپنی نے گودام میں رکھا ہوا ساراسامان بیچ دیا۔ پردیپ متل کی کمپنی نے سال 2013 میں بینک سے متعدد قرضے لئے تھے۔ یہ تقریبا 25کروڑ روپے تھے۔ 2014 میں جب اس کمپنی نے اپنے اسٹیٹمنٹ دینا چھوڑ دیا تو بینک نے گودام کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ وہاں صرف چند لاکھ سامان باقی ہے، جبکہ باقی سامان فروخت ہوگیا ہے۔دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس او پی مشرا کے مطابق تفتیش کے بعد ملزم پردیپ متل کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا، اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کو عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ اب پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے کہ پردیپ متل کے ساتھ اس دھوکہ دہی میں اور کون کون ملوث تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close