دہلی

جب تک ویکسین نہیں تب تک اسکول نہیں:منیش سسودیا

نئی دہلی24نومبر(آئی این ایس انڈیا) مسلسل بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملات کے درمیان دارالحکومت دہلی میں اسکول کھولنے کے سوال پر دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اوروزیرتعلیم منیش سسودیانے کہاہے کہ جب تک ویکسین موجودنہیں ہوتی ہے تب تک وہاں کوئی اسکول نہیں کھلے گا۔منیش سسودیانے کہاہے کہ اس وقت اسکول شروع کرنا بچوں کو کوروناکی طرف ڈھکیلنے کے مترادف ہوگا۔منیش سسودیانے کہاہے کہ ابھی دہلی میں اسکول کھولنے کاکوئی سوال نہیں ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اسکول کھولنے کا مطلب اب آپ کے بہت سے بچوں کو کوروناکی طرف دھکیلناہے۔منیش سسودیا نے کہاہے کہ ہمیں مرکز کی حمایت حاصل ہے اورہم نے بھی حمایت کی ہے کہ ہم آپس میں لڑ کرکوروناکے ساتھ نہیں لڑ سکتے۔وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ کی میٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے دہلی کے ڈپٹی سی ایم نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا ہے کہ ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے کورونا کا مقابلہ کرناچاہیے۔ ہم نے مرکزسے تعاون طلب کیا ہے کہ ایک ہزار آئی سی یوبیڈ اورکوویڈبیڈدیں۔ ہمارے پاس 8500 خالی ہیں۔دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے منیش سسودیانے کہاہے کہ آلودگی نے کوروناکے ساتھ تباہی مچا دی ہے۔ ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے آلودگی کے ساتھ نمٹناہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close