دہلی

توپھردہلی اچانک دھواں دھواں کیوں ہوگئی؟کجریوال کاپرکاش جاوڈیکرپرپلٹ وار

نئی دہلی 15اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) ملک کے دارالحکومت دہلی میں آلودگی کا مسئلہ ایک بار پھر آگیا ہے۔ پچھلے دنوں دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں آلودگی ہے جس کی وجہ سے کافی پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب اس معاملے پر مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کے مابین ایک بارپھربیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے ایک بیان دیا تھا ، جس پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا جواب آیا ہے۔اروند کیجریوال نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ بار بار انکار کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ اگرصرف چار فیصد آلودگی بھوسے جلنے سے پیدا ہوتی ہے تو اچانک آلودگی کیسے پھیل گئی؟ اس سے پہلے ہوا صاف تھی۔ ہر سال ایک ہی کہانی ہوتی ہے۔ دہلی میں کچھ دنوں میں آلودگی میں ایسی تیزی یوں ہی آئی ہے؟دہلی کے وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس بات کو تسلیم کرناہوگاکہ شمالی ہندوستان میں ہر سال بھوسے جلنے کی وجہ سے آلودگی پھیلتی ہے اورہمیں مل کرلڑناہوگا۔ سیاست اور ایک دوسرے پر الزام لگانے سے کچھ نہیں ہوگا ، لوگوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ کوروناکے زمانے میں اس طرح آلودگی کا بحران تشویشناک ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک بیان دیا تھا کہ دہلی میں بھونسے جلانے کی وجہ سے صرف چار فیصد آلودگی ہوتی ہے ، باقی یہاں مقامی مسائل کی وجہ سے ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close