دہلی

دہلی میٹرو: کورونا کے قوانین کو توڑنے پر 92 مسافروں سے وصول کیا گیا جرمانہ

نئی دہلی،12؍ستمبر( آئی این ایس انڈیا ) تمام مسافروں کے لئے دہلی میٹرو خدمات کا آغاز ہوگیا ہے، لیکن سفر کے دوران کورونا کے قواعد پر عمل کرنا ضروری ہے۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں فلائنگ اسکواڈز کے توسط سے تمام لائنوں پر تحقیقاتی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے تحت یہ میٹرو کے اندر دیکھا گیا ہے کہ آیا مسافر میٹرو میں قواعد پر عمل پیرا ہیں یا نہیں۔فلائنگ اسکواڈز کے ذریعہ دہلی میٹرو میں 92 مسافر وں کو پکڑا گیا ۔ اسی دوران ان تمام مسافروں سے جرمانے بھی لیے گئے۔ ڈی ایم آر سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انوج دیال نے کہاکہ 150 سے زیادہ مسافروں کوفلائنگ اسکواڈز نے قوانین کے بارے میں بتایا اورسمجھاکر چھوڑدیا۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میٹرو آپریشن اور مینجمنٹ ایکٹ کے سیکشن 59 کے تحت 92 مسافروں کو 200 روپئے جرمانہ بھی کیا گیا ۔ فلائنگ اسکواڈز نے ان تمام لوگوں کو میٹرو کے اندر قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑ ا۔ دراصل دہلی میٹرو میں مسافروں کو ماسک لگانے اور مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ دہلی میٹرو کی جانب سے ایسا نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close