دہلی

مرکزی وزیر کرشن پال گرجر اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جگل کشور بھی کورونا پوزیٹیو

نئی دہلی ،27 ؍اگست ( آئی این ایس انڈیا )
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ بہت سے وی وی آئی پی لوگ کورونا کی گرفت میں آرہے ہیں۔ اب مرکزی وزیر کرشن پال گرجر کو کورونا پوزیٹیوپایا گیا ہے۔ اس کی تصدیق خود کرشن پال گرجر نے ٹویٹ کرکے کی۔ انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق پریشانیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے میں نے کورونا ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ پوزیٹیوآئی ہے۔ مرکزی وزیر کرشن پال گرجر نے کہا کہ اب علاج ڈاکٹروں کے مشورے پر کیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں جتنے بھی لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں وہ براہ کرم اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ اس سے قبل ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی کورونا رپورٹ بھی پوزیٹیو آئی تھی۔مرکزی وزیر کرشن پال گرجر کے ساتھ ہی جموں پونچھ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جگل کشور بھی کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے رات کو ہلکا بخار تھا۔ میں نے خود کورونا ٹیسٹ کرایا ، جس کی رپورٹ پوزیٹیوآئی ہے۔ میں ان لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو ان دنوں مجھ سے رابطے میں آئے تھے حفاظت کی خاطر اپنی جانچ کروائیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close